شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / فاٹا کو ضم کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے کارکنان ڈی چوک پہنچ گئے

فاٹا کو ضم کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے کارکنان ڈی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فاٹا کے خیبر پختونخوا سےانضمام کیلئے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی نکالی گئی، ریلی میں خیبر پختونخوا کی مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان شریک تھے، ریلی کےشرکاء رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنوں نے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختو نخوا کا حصہ بنایا جائے، مظاہرین نے احتجاجی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مشتعل مظاہرین نے اپنے مطالبےکے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ایف سی آر کا خاتمہ کیا جائے، اور فاٹا کو کے پی کے میں شامل کیا جائے۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے چائنا چوک پر خاردار تاریں لگا رکھی تھیں لیکن کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مظاہرین پولیس اہلکاروں کو دھکے دیتے ہوئے آگے بڑھتے رہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : شیر گڑھ اختر آباد روڈ پر دشمنی کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ ایک پولیس رضاکار جاں بحق