پاکستانتازہ ترین

مادر ملت فاطمہ جناح کا پینتالیس واں یوم وفات آج منایا جارہاہے

کراچی (نامہ نگار) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پینتالیسویں ویں برسي آج منائی جارہی ہے۔ انہوں نے زندگی کا بڑا حصہ خواتین کی خدمت اور ان کی سیاسی بیداری پر صرف کیا۔  قیام پاکستان کی جدوجہد میں کسی خاتون کا سب سے زیادہ کردار رہا تو وہ محترمہ فاطمہ جناح ہی تھیں۔ مادر ملت اٹھارہ سو ترانوے میں پیدا ہوئیں۔ وہ آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔ انہوں نے اپنے بھائی اور بابائے قوم محمد علی جناح کی سیاسی جدوجہد میں ہرقدم پر ان کا ساتھ دیا۔ سیاست کے ساتھ وہ سماجی طور پر بھی انتہائی متحرک رہیں۔ محترمہ کی خواہش تھی کہ خواتین زندگی کے ہر میدان میں نمایاں حصہ لیں۔ باہمت، پر اعتماد، دور اندیش، خود دار اور سادہ مزاج محترمہ فاطمہ جناح خواتین کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔  قائد کے انتقال کے بعد محترمہ فاطمہ جناح کا سیاسی کردار اور بھی فعال ہوگیا۔ انہوں نے آمر سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انیس سو پینسٹھ کے صدارتی انتخابات میں حصہ بھی لیا لیکن کامیاب نہ ہوسکیں۔ محترمہ عمر کے آخری حصے تک ملک و قوم کی خدمت اور خواتین کی بہبود کے لئے سرگرم رہیں۔ نو جولائی انیس سو سڑسٹھ کو وہ چوہتر برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker