پاکستانتازہ ترین

پوری قوم عمران خاں کے دل کی آواز بن چکی ہے، فوزیہ قصوری

پتوکی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی راہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پوری قوم عمران خاں کے دل کی آواز بن چکی ہے ،اس ملک کے کروڑو عوام خاص کر نوجوان عمران خاں کی انقلابی سوچ اور عوامی امنگوں کی سیاست کو پسند کرتے ہیں اور ملک کی آزمائی ہوئی سیاسی پارٹیوں سے تنگ آ چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتوکی میں پی ٹی آئی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ابرار الحق،ندیم ہارون،پیر مختار احمد،حاجی رانا طارق نے بھی خطاب کیا،فوزیہ قصوری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی فتحعمران خاں کے ویژن کی طاقت ہے اور اسی طاقت نے نوز شریف اور آصف زرداری کی مفاہمت کی سیاست کو منوں مٹی تلے دفن کر دیا،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دے گی کہ عمران خاں ہی اس ملک کو اندھیرے سے نکال سکتے ہیں،موجودہ حکمرانوں نے عوام کودہشت گردی،مہنگائی،اور بیروزگاری کے تحفے دئیے ہیں جبکہ ناکام پالیسیوں نے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ قوم کی توقعات تحریک انصاف سے وابستہ ہیں جبکہ میرے نوجوان تبدیلی کے لیے منتظر ہیں تحریکانصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو مایوسیوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کی اہمیت رکھتی ہے ،عوام نیا پاکستان دیکھنا پاہتے ہیں چنانچہ تحریک انصاف کے کارکنان ایک نئی جدوجہد کے لیے کمر بستہ ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  احباب جمعیت پروگرا م’’ کر اچی کنیکٹ‘‘ ایکسپو سینٹرکراچی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker