پاکستانتازہ ترین

عمران خان آپ کی طرح ڈاکو نہیں، ن لیگ تقسیم ہوچکی ہے: فواد چوہدری

لاہور (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ خوش آئند ہے، اس سے قومی سلامتی کے معاملات سمجھنے میں مدد ملے گی۔ آئینی ترمیمی بل سے نئےانتخابات کی راہ ہموار ہوگئی، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔   ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ترمیمی بل کی حمایت کرتی ہے، حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کیا جائے، دھرنے کے شرکا میں پیسے وزیراعظم کی ہدایت پر تقسیم  کیے گئے، مگر فوج پر تنقید کی گئی، جو ہر الزام فوج  پرلگاتے ہیں ان کی آنکھیں آج کھل جانی چاہییں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے اپنی دھواں دار پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، نوازشریف کے خلاف کیسز آخری مراحل میں ہیں، ان کے پاس اپنے دفاع میں‌ کہنے کے لیے کچھ نہیں‌ رہ گیا. وہ عدلیہ کےخلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں، جس دن تحریک کا آغاز کریں گے، پی ٹی آئی اداروں کی حمایت میں تحریک کا آغاز کردے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب نوازشریف گروپ بن گیا ہے، یہ گروپ اداروں، عدلیہ اور پاکستان کے خلاف ہے، مسلم لیگ ن کا رویہ بانی ایم کیوایم سے مختلف نہیں، مسلم لیگ ن کے بھی حصے ہو چکے ہیں، نوازشریف کے بیانات کی حمایت شہباز شریف بھی نہیں کرتے، وکلا کو نواز شریف کے خلاف باہر نکلنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  مشتاق رئیسانی اربوں روپے، 3300 گرام سونا واپس کرنے پر رضامند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker