تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:عوام کو پاسپور ٹ کے حصول میں درپیش مشکلات کو آسان کرنے میں مصروف ہیں،فواد چیمہ

سرگودھا﴿بیورورپورٹ﴾ سرگودہا پاسپورٹ آفس اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کو پاسپور ٹ کے حصول میں درپیش مشکلات کو آسان کرنے میں مصروف ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں جاری کیے جانیوالے پاسپورٹ عملے کی مکمل جانفشانی اور میرٹ کا نتیجہ ہیں ان خیالات کا اظہار پاسپورٹ آفس کے انچارج فواد چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس سرگودہا میں جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کی سہولت کی بعد پاسپورٹ کا حصول انتہائی آسان اور سادہ ہوچکا ہے اور اب پاسپورٹ کے حصول کیلئے کسی بھی شہری کو کسی قسم کی دفتری مشکلات کا سامنا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس آنے والے سائلین کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے دفتر میں ٹھنڈے پانی اور بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ معمر بزرگ افراد کیلئے الگ کائونٹر بنا یا گیا ہے تاکہ معمر افراد کو پاسپورٹ کے حصول میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے حصول میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا کرنے والے افراد ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کریں ان کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ ،سینکڑوں افراد نے کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker