پاکستانتازہ ترین

گستاخانہ فلم کے خلاف ٹرین مارچ تاریخ تاریخی ہوگا،فضل کریم

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف 14 اکتوبر کو ہونے والا ٹرین مارچ تاریخی ہوگا،امریکہ کی جانب سے مذمت تک احتجاج جاری رکھیں گے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ ٹرین مارچ 22سو کلو میٹر لمبا ہوگا جس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک امریکہ یوٹیوب اور فیس بک پر پابندی نہ لگا دے۔صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عرب ممالک اپنا سرمایہ امریکہ سے نکالیں تو امریکہ گستاخ رسولﷺ کو سزاد دینے پر مجبور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین مارچ 14 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا جو 15 اکتوبرکو لاہور اور 16 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شدت پسندی کی ذمہ دار حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کا کراچی میں گرمی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker