پاکستانتازہ ترین

ایف بی آر کا حسن،حسین اور مریم نوازسمیت 350افراد کونوٹس

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)آف شور کمپنیوں کےمعاملے پر ایف بی آر نے خفیہ اثاثوں سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کے تینوں بچوں حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز سمیت تین سو پچاس افراد کو نوٹس بھیج کر پندرہ دن میں جواب طلب کرلیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں ان افراد سے پوچھا گیا ہے کہ آف شور کمپنیاں کتنی ہیں اور اس میں سرمایہ کاری کتنی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنیاں کو بنانے کے لئے رقوم پاکستان سے بھجوائی گئیں ہیں یا بھر بیرون ملک سے کمائیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس میں اثاثوں کی تفصیلات، انکم ٹیکس گوشوارے اور ذرائع آمدن فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آف شور کمپنیز مالکان کی رہائشی، کاروباری اور دیگر معلومات حاصل کرلیں ہیں۔ ادھر ترجمان ایف بی آر کے مطابق تمام افراد کو نوٹسز قانونی مشاورت کے بعد بھیجے گئے ہیں۔ جس کے بعد موصول شدہ معلومات محفوظ کرلی جائیں گی اور تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  علمی و ادبی تنظیم ’’قلم دوست‘‘ کے زیر اہتمام دوسرا عالمی مشاعرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker