پاکستانتازہ ترین

خبردار۔۔!! ٹیکس نہ دینے پرشناختی کارڈبلاک ہوسکتاہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ٹیکس نادہندگان سے نمٹنے کیلئے نئی تجویزدی ہے کہ جو ٹیکس نہیں دیتا،اُس کاشناختی کارڈاورپاسپورٹ بلاک کردیاجائے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےٹیکس نادہندگان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی تجویز دے ڈالی۔ٹیکس نہیں دینے پرشہری کی شناخت چھن سکتی ہے اوربیرون ملک سفر پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہ ہونےپرشہریوں کوسہولیات بھی نہیں مل سکیں گی۔ایف بی آر نے پی اے سی کوبریفنگ میں بتایا کہ تین سو ارب سے زیادہ کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ چئرمین ایف بی آر نے کیسز کی جلد سماعت کیلئے قانون سازی کے ذریعے مدد کی درخواست کردی۔ ڈاکٹر محمد ارشاد نے مطالبہ کیاکہ ایسی قانون سازی کی جائے کہ ٹیکس کیسز میں عدالتی حکم امتناع چھ ماہ سے زیادہ نہ چل سکے۔ کمیٹی نے اربوں روپے کی ریکوری میں سست روی پراظہار تشویش کیا۔ٹیکس نادہندگان سے نمٹنے کیلئے نئے بجٹ میں قانونی ترمیم کی سفارش بھی کی گئی ہے۔آڈیٹرجنرل نے بھی پی اے سی کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button