پاکستانتازہ ترین

جوٹیکس نہیں دےگا اس کاشناختی کارڈ معطل کردیاجائےگا،ایف بی آر

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ٹیکس رجسٹریشن انفورسمنٹ اسکیم کا آغاز پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا جس سے 96 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ ایف بی آر کے سینئر ممبر اسرار رؤف نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران بتایا کہ ٹیکس رجسٹریشن اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت بجٹ اقدامات کے نتیجے میں اس سال مجموعی طور پر 178ارب روپے اضافی ملیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت اسکیم کا اجراء نہ کرسکی تو نگران حکومت بھی اس سلسلے میں آرڈیننس جاری کرسکتی ہے۔ اسرار رؤف نے بتایا کہ جو واجب الادا ٹیکس نہیں دے گا اس کا شناختی کارڈ معطل کردیا جائے گا جس کے نتیجے میں کوئی بھی شخص نہ بنک اکاؤنٹ کھول سکے گا نہ پاسپورٹ بنا سکے گا نہ ہی کاروبار کرسکے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی یہ سکیمیں باضابطہ طور پر وزارت خزانہ کو پیش نہیں کی گئیں، وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد انہیں منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  خبردار۔۔!! ٹیکس نہ دینے پرشناختی کارڈبلاک ہوسکتاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker