پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:نویں جماعت کے سالانہ انتخابات2013ء کے نتائج کا اعلان

fedral boardاسلام آباد(بیورو رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے نویں جماعت کے سالانہ انتخابات2013ء کے نتائج کا اعلان کردیا،کامیابی کا تناسب61.09فیصد رہا،جمعرات کو وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم کے سالانہ امتحان2013ء میں،65928ریگولر طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے45082 طلباء کامیاب ہوئے جبکہ 12637پرائیویٹ طلباء میں سے 2912کامیاب ہوئے،کامیابی کا تناسب2304فیصد رہا،سائنس گروپ کے 55577ریگولر طلباء میں سے40510طلباء کامیاب ہوئے،آرٹس گروپ کے9790امیدواروں میں سے4572 کامیاب ہوگئے،اسی طرح سائنس گروپ کے9033 پرائیویٹ امیدواروں میں سے2264 کامیاب ہوئے،آرٹس گروپ کے3935امیدواروں میں سے648کامیاب ہوئے،مجموعی طور پر2013 کے امتحان میں طلباء کی کامیابی کا تناسب61.09فیصد رہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!