پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی نااہلی:اسپیکرفہمیدہ مرزا نےریفرنس نہ بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکرکے فیصلے کی نقل طلب کرلی ہے۔وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق اسپیکرقومی اسمبلی نے رولنگ دے دی۔ اپنے فیصلے میں واضح طور پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہےکہ وزیراعظم کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن نہیں بھیجاجائےگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹرفہیمدہ مرزا نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق پانچ صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ یوسف رضاگیلانی کی بطوررکن قومی اسمبلی نااہلی کا سوال نہیں اٹھتا۔ اسپیکر نے اپنے فیصلےمیں مخدوم جاوید ہاشمی کیس کا حوالہ دیا۔ دوہزار چار میں مخدوم جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی بطورامیدواربرائے قائد ایوان قبول کیے گئے تھے۔ رولنگ میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے ذریعے بھجوائے فیصلے کے طریقہ کارپرتحفظات کا اظہار کیا۔ اسپیکر محض ایک پوسٹ آفس کا کام نہیں کرسکتا ۔ اسپیکرقومی اسمبلی کی رائے میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نااہل قرارنہیں دیا۔ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کے مطابق اپیل کا مرحلہ باقی ہے۔ اپیل کا حق استعمال ہونے کے بعد حتمی رائے قائم کی جاسکے گی۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکرکےفیصلے کی کاپی طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں 2 نجی ٹی چینلز کے دفاتر پر شرپسندوں کے بم حملے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker