پاکستانتازہ ترین

آئین کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کی ہے،فہمیدہ مرزا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ میں نے ایمانداری سے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کی ہے اور اس فیصلے اور ذمہ داری پر میرا ضمیر مطمئن ہے۔ ٹنڈو باگو میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ذمہ داری، ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے فیصلے کئے حالیہ فیصلہ بھی آئین کے مطابق ایمانداری سے کیا اور اس پر میرا ضمیر مطمئن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے حلقے کی تعمیر و ترقی خوشحالی کیلئے ملکی ساٹھ سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ کام کرائے ہم نے بجلی گیس کی اسکیموں پر عملی کام کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدین کی قسمت بدین کے عوام کے ہاتھوں میں ہے عوام ہمیشہ کی طرح ہم پر اعتماد کرکے مفاد پرستوں کو ایک بار پھر مسترد کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ ،دو ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک پولیس زرائع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker