پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاگل پن مشکلات پیدا کرسکتا ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (بیوروچیف فیصل علوی)وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نفرت کے بیج بو رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جو کہتا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال نہ ہو وہ ایوان میں یہ بات کرے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب بورڈ کے نویں جماعت کے پیپر میں دانستہ طور پر وزیر اعظم اور صدر زرداری کے حوالے سے سوالات شامل کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاگل پن مشکلات پیدا کرسکتا ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ چیف ایگزیکٹو تخریب کار بن جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمنٹ میں بحث کی جارہی ہے جسے اپنا موٴقف دینا ہے ایوان میں دے۔

یہ بھی پڑھیں  طاہر القادری نے انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھ دی

پاک نیوز لائیو ڈاٹ کام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker