تازہ ترینعلاقائی

فیسکوکابل جمع نہ کرانےوالے صنعتکاروں کےکنکشن کاٹنےکافیصلہ

فیصل آباد ﴿کرائم  رپورٹر ﴾ فیصل آباد میں صنعتکاروں اور فیسکو حکام میں  کشیدگی  شدت اختیار کر گئی ہے اور بل جمع نہ کروانے والے صنعتکاروں نے فیسکو  عملے پر حملے شروع کر دیے ہیں۔فیسکو کی جانب سے بل جمع نہ کروانے والے صنعتکاروں کے کنکشن کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اٹھارہ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔فیسکو کے مطابق صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد نے بل جمع نہیں کروایا اور بلوں میں اضافے کے خلا ف احتجاج کو اس کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔دوسری جانب فیسکو ٹیموں نے آج سمندری روڈ، جھنگ روڈ، سدھار، سرگودہا روڈ اور مقبول روڈ پر فیکٹریوں کو کنکشن کاٹنے کی کوشش کی تو فیکٹری مالکان کی جانب سے بھر پور مزاحمت کی گئی۔سدھار میں فیسکو عملے کو یرغمال بنا کر دوبارہ کنشکن لگوا لیا گیا۔فیسکو کے مطابق صنعتکاروں کی جانب سے مزاحمت کے خلاف پولیس کو اطلاع دی جارہی ہے مگر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جارہی۔صنعتی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو اس مہینے بھی بل جمع نہیں کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: دربار محمدی ﷺ سے وابستگی ہی راہ نجات اورآخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، پیرمحی الدین محبوب شاہ آف حویلیاں شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker