علاقائی

لاہور:ایف آئی اے ثبوت نہ ہونے کی بنا پرسیدحامدسعیدکاظمی کورہا کرے:حاجی محمدحنیف طیب

لاہور﴿ امتیاز علی شاکر﴾سنی اتحادکونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی محمدحنیف طیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو تقریبا ڈیڑھ سال ہونے کو ہے،اس عرصہ میں تمام تر کوششوں کے باوجود ایف آئی اے کو سید حامدسعیدکاظمی کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا،لیکن وہ مسلسل جیل کاٹ رہے ہیں ۔جوکہ قانون وانصاف کے یکسر خلاف ہے ۔ان خیالات کا اظہار حاجی محمدحنیف طیب نے گزشتہ روز جماعت اہلسنت لاہور ڈویژن کے نائب صدر محمداشرف سعیدی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا،حاجی محمدحنیف طیب نے مزید کہا کہ ایف آئی اے ثبوت نہ ہونے کے باوجود سیدحامدسعیدکاظمی کو کلیئرکرنے پر آمادہ نظر نہیں آتی۔جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ کسی مخصوص اشارے پرہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں سیدحامدسعیدکاظمی کو نا انصافی کا سامنا ہے۔وہاں خودایف آئی اے جیسے معتبرادارے کی حیثیت بھی مشکوک ہورہی ہے۔حاجی محمدحنیف طیب نے مزید کہا کہ اگرعوام میں اس ادارے کا اعتماد ختم ہوگیا توملک اور قوم کیلئے بڑا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو چاہئے کہ وہ سیدحامدسعیدکاظمی کو فوری انصاف فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں  اخترآباد: ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کی نااہلی، سیوریج سسٹم ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker