شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فیفا ورلڈ کپ میں سنسی خیز مرحلے کا آغاز

فیفا ورلڈ کپ میں سنسی خیز مرحلے کا آغاز

14جوں کو روسی دارلحکومت ماسکو کے لژنیکی سٹیڈیم میں شاندارتقریب کے بعد شروع ہونے والے فٹ بال مقابلوں کی سنسی خیزی اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال ،ناقابل یقین اپ سیٹس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے،روس کے ولادمیر پوٹن اس عظیم ایونٹ کا باقاعدہ اعلان کیا سعودی ولی عہد محمد بن سلطان ان کے ہمرا تھے ،سپین کے مایہ ناز سابق فٹ بالر ایکر گیسیلاس اورروس کی سپر سٹار ماڈل نتالیہ وودیونورامیدان میں ورلڈکپ کی ٹرافی لے کر آئے تھے،پہلے مرحلے میں 32ٹیموں کو AسےHتک چار حصوں میں منقسم کرنے کے بعد انہیں تین گروپس میں کھلایا گیا ہر ٹیم نے تین تین میچ کھیلے جو48میچ بنتے ہیں ،گروپ سٹیج ون آف تھری میں تیرہ میچ نتیجہ خیز جبکہ تین برابر ،گروپ سٹیج 2آف 3 میں 14میچ نتیجہ خیز اور صرف دو بغیر نتیجہ اورگروپ سٹیج 3آف 3 میں 16 کھیلے گئے میچوں میں سے 12میچ نتیجہ خیز چار بلا نتیجہ،لیگ میچز کے بعد ٹیموں کی پوزیشن بالترتیب یوں ہے، گروپ Aمیں شامل کروشیا،روس سعودی عرب اور آخری نمبر پر مصر،گروپBمیں سپین ،پرتگال ،ایران اور مراکو،گروپCمیں فرانس،ڈنمارک،پیرواورآسٹریلیا، گروپDکروشیا،ارجنٹینا،نائجیریااور آئس لینڈ،گروپEبرازیل ،سوئٹرزلینڈ،سربیااورکوسٹاریکا،گروپFسویڈن ،میکسیکو،کوریاریپبلک اور جرمنی،گروپGبیلجئم ،انگلینڈ،تیونس اور پانامہ،گروپH میں کولمبیا،جاپان،سینیگال اور پولینڈ ،ان تمام ٹیموں پہلے دو نمبرز پر آنے والی 16ٹیمیں اگلے مرحلے میں ورلڈ کپ کے حصول کے لئے جنگ لڑیں گی،پہلے مرحلے میں صرف یوروگوئے کروشیااور بیلجئیم نے اپنے تینوں مقابلوں میں کامیابی سمیٹی،فرانس اور برازیل نے دودو میچ جیتے اور ایک ایک برابر رہنے کے بعد ناقابل شکست رہے،سعودی عرب ،سپین،پرتگال ایران،ڈنمارک،پیرو ،ارجنٹینا،نائجیریا،سوئٹرزلینڈ،سربیا ،جنوبی کوریا،جرمنی،تیونس،جاپان،سینیگال اور پولینڈ نے ٹورنامنٹ میں صرف ایک ایک گول کیا،مصر،مراکو، پانامہ،آسٹریلیا ،آئس لینڈ کوسٹاریکا کواپنے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، برازیل کے علاوہ روس،فرانس،سویڈن اور میکسیکو نے دو دو میچز جیتے،اگلے مرحلے میں 30جون کو فرانس اور ارجنٹینا،یوروگوئے اور پرتگال یکم جولائی کو سپین اور روس کے علاوہ کروشیا اور ڈنمارک،2جولائی کو برازیل اور میکسیکو،بیلجئم اور جاپان جبکہ 3جولائی کو سوئٹرزلینڈ اور سویڈن ،کولمبیا اور انگلینڈ کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا، پری کوارٹر فائنلز ناک آؤٹ بنیاد پر ہیں کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے لئے8ٹیمیں ورلڈ کپ حاصل کرنے کی دوڑ سے آؤٹ ہو جائیں گی،اس ورلڈ کپ میں کل115 گول ہوے زیادہ مارجن سے جیتنے والی ٹیموں میں انگلینڈ6گول،روس اور بلجئیم 5۔5گول ،شامل ہیں،اس میگا ایونٹ میں انگلینڈ کے ہیری کین اور پرتگال کے کرسٹینا رونالڈو نے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے،فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نہ ہونے کے باوجود سیالکوٹ کے 15سالہ احمد کو منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے برازیل اور کوسٹاریکا کے مابین میچ میں احمد نے سکہ اچھالنے والے پہلے پاکستانی بن کر تایخ رقم کی وہ برازیل کی ٹیم کے ہی سپورٹر اور نیمار کے فین ہیں ، احمد کے والدین تیس سال سے سیالکوٹ میں ہاتھ سے فٹ بالز کی سلائی کرتے ہیں یہ اقدام مشروب ساز کمپنی کوکا کولا نے کرتے ہوئے قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی روس بھجوایا،ا س ٹونامنٹ کے دنوں بڑے اپ سیٹ جرمنی کے خلاف ہی ہوئے دفاعی چیمپئین جرمنی کواپنے افتتاحی میچ میں میکسیکو کے خلاف 1.0سے شکست کا سامنا کرنا پڑامیکسیکو کے لوزانو نے پہلے ہاف کے35ویں منٹ میں شاندار گول کیا تھا جرمنی سے اس کامیابی نے عوام کو اتنازیادہ خوش اور پر جوش کر دیا کہ ان کے اچھلنے کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی دھمک سے زلزلہ ریکارڈ کرنے والے سنسر سے ایک چھوٹا زلزلہ جس کی شدت اعشاریہ تین تھی ریکارڈ کیا گیا اور ایسا دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے، رات بھر میکسیکو سٹی گاڑیوں کے ہارن سے گونجتا رہاعوامی مراکز میں میکسیکن جھنڈے لہراتے رہے جرمنی وہ ٹیم تھی جسے اس ٹورنامنٹ کی فیورٹ ترین ٹیم قرار دیا جا رہا تھالیکن میکسیکو کے خلاف اس کی مایوس کن کارکردگی نے اس کی تیاری کی قلعی کھول دی، جرمنی کے خلاف میکسیکو کی یہ پہلی کامیابی تھی اور یہ لگاتار تیسرا ورلڈ کپ ہے جس میں دفاعی چیمپئن کو پہلے میچ میں فتح نہ ملی البتہ میکسیکو نے اپنے پہلے ہی میچ میں شکست نہ کھانے کا اعزاز قائم رکھا،اس کے بعد دوسرا بڑا اپ سیٹ بھی جرمنی کے ساتھ ہی ہوا جنوبی کوریا نے اسے شکست دے کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا اس میچ میں گیند کا زیادہ تر کنٹرول جرمنی کے پاس ہی رہا لیکن انجری ٹائم میں کوریا نے دو گول کر کے سنسی پھیلا دی2002کا سیمی فائنل کھیلنے والی کورین ٹیم عالمی کپ میں دفاعی چیمپئن کو شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے،80سال میں پہلا موقع ہے کہ جرمنی کی ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی اس سے قبل 1938کے عالمی کپ میں جرمنی باہر ہوا تھا مگر ورلڈ کپ راؤنڈز کی بجائے ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا گیا تھاجرمنی کو اس ورلڈ کپ میں واحد کامیابی سویڈن کے خلاف ملی،جرمنی کی ناکامی پر بھارتی شہری ڈینو (کیرالہ)نے مبینہ طور پر دریا میں کود کر خود کشی کر لی،1998کا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانس کی ٹیم کوورلڈ کپ2012میں سینیگال جیسی نئی ٹیم سے شکست اور 2006کی چیمپئین اٹلی کو چیکوسلواکیہ کے ہاتھوں بد ترین شکست ہونے پر باہر ہونا پڑا،قبل ازیں اٹلی ورلڈ چیمپئن بنا عالمی جنگ کی وجہ سے بارہ سال بعد ورلڈ کپ کا دوبارہ انعقاد ہوا مگر اٹلی پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گیا تھا،اس بد قسمتی کاشکار برازیل کو لگاتار دو مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے کے بعد 1960کے ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی اس کے بعد انگلینڈ چیمپئن بنا اور پھر آٹھ ورلڈ کپ میں کوئی چیمپئن پہلے راؤنڈ میں باہر نہ ہواالبتہ40برس بعد اس ایونٹ میں برازیل اپنا افتتاحی میچ جیتنے میں ناکام رہا آخری مرتبہ وہ اپنے پہلے میچ میں1978میں سویڈن سے ہارا تھا،اس ٹورنامنٹ میں ownگول کا بھی سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اس طرح کل8۔گول ہوئے جبکہ 1996میں چھ گول ہوئے تھے، ،ٹورنا منٹ کا آغازمیزبان ملک روس نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سعودی عرب کو واضح مارجن سے ہرا دیا، ورلڈ کپ کا پہلا گول روسی کھلاڑی یوری گز نیسکی نے کیا،یورگوائے نے مصر کو ہرایا پہلے میچ میں مصری سٹار فٹ بالر محمد صلاح نہیں تھے،ایران اور مراکش کے میچ میں مراکش کے کھلاڑی کی غلطی نے فتح ایران کی جھولی میں ڈال دی،پرتگال اور سپین جیس مضبوط ٹیم کے دوران میچ میں سپین کا پلہ بھاری تھا کہ سٹار فٹ بالر رونالڈو نے شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے سابق چیمپئین کے ساتھ میچ کو برابر کر دیا،رونالڈو دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں اور سپین کے خلاف بھی پہلی ہیٹ ٹرک کی ،سٹار فٹ بالر لیونک میسی کی ورلڈ کپ میں بھیانک غلطی کے سبب ارجنٹائن کی ٹیم کو پہلی کامیابی سے محروم ہونا پڑا یہ مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا،فرانس نے آسٹریلیا کو 2۔1سے شکست دی اس میچ میں فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ویڈیو ریفری کا مظاہرہ کیا گیا،ورلڈ کپ میں آئس لینڈ کا پہلا گول کرنے کا اعزاز الفریڈ منن بوگاسن نے حاصل کیا67ویں منٹ میں آئس لینڈ کی غلطی سے ارجنٹائن کو پنلٹی ایوارڈ ملا جسے میسی نے ضائع کر دیا اس میچ میں میسی نے 13مرتبہ حریف ٹیم کو گول ٹارگٹ کیا مگر ایک مرتبہ بھی گیند جال میں نہ گیا ایک اور میچ میں آئس لینڈ کو بھی پنلٹی ایوارڈ ملا مگر وہ بھی ضائع کر بیٹھے،ڈنمارک نے پیرو اورکروشیا نے نائجیریا،جاپان نے کولمبیا کو ہرایا کر قیمتی پوائنٹس حاصل کئے جاپان کو اس میچ میں پنلٹی ایوارڈ ملا تھا جاپان اس اپ سیٹ کے بعد عالمی کپ میں ساؤتھ امریکن ٹیم کو شکست دینے والی پہلی ایشین ٹیم بھی بن گئی،سینیگال نے عالمی رینکنگ میں8ویں پوزیشن پر موجود پولینڈ کو ہرا کرسب کو حیران کر دیا،روس نے مصر کو یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا اس میچ میں مصر کو پنلٹی ایورڈ ملا جس پر محمد صلاح نے گول کیا،پرتگال نے مراکش اور یوروگوئے نے سعودی عرب کو ایونٹ سے باہر کیا یہ مسلسل پانچواں موقع ہے کہ سعودی عرب پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گیااب تک اس نے 13میچوں میں صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے نو میچوں میں اس کا ایک بھی گول نہیں،3، مصر کے خلاف روس ،پیرو کے خلاف فرانس اور سعودی عرب کے خلاف یوروگوئے کی مسلسل دوسری فتح تھی، اسی میچ میں پیرو ورلڈ کپ سے باہر اور فرانس اگلے راؤنڈ میں،کروشیا اور ارجنٹینا کے درمیان میچ کے درمیان اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اجنٹائن کے گول کیپر بہت بڑی غلطی کر ڈالی وہ گیند کو ٹھیک طرح کک کرنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں گیند قریب ہی موجود کروشیا کے آنتے رسیک کے پاس گئی جس نے زوردار شاٹ لگا کر گیند کو گول پوسٹ کے اندر پھینک دیا اس میچ میں میسی سمیت کوئی بھی ارجنٹائن کا کھلاری اچھی موو نہ بنا سکا اسی میچ کی کامیابی کروشیا کو اگلے مرحلے میں لے گئی، تاہم ارجنٹائن نے نائیجیریا کو سنسی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی،فرانس اور ڈنمارک کے درمیان بغیرکسی گول کے برابر رہا اس کے باوجود دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر نہ ہوئیں،پیرو نہ خود آگے گیا بلکہ اس نے آسٹریلیا کے آگے جانے کے خواب بھی چکنا چور کر دئیے، لیگ کے آخری چار میچوں میں کولمبیا نے سینیگال کو شکست دے کر جبکہ جاپان کی ٹیم پولینڈ کے خلاف شکست کے باوجود فئیر پلے کی بنیاد پر ناک آؤٹ مرحلے میں چلی گئیں ،دونوں ٹیموں نے مجموعی طور اپنے پہلے میچوں میں چار چار گول کئے اور ان کے خلاف اتنے ہی گول بھی ہوئے صرف دو دفعہ زیادہ ییلو کارڈ دکھنے کے سبب سینیگال کی ٹیم باہر ہو گئی سینیگال کی شکست کے ساتھ ہی اس بار ایک بھی افریقی ٹیم اگلے مرحلے تک نہیں پہنچ سکی، ،جاپانی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں فئیر پلے قانون کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچنے والی ٹیم جبکہ باہر ہونے سینیگال باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی، بلجئیم نے انگلینڈ کو شکست دی مگر انگلینڈ بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں پہنچا ،ایک میچ ٹورمنٹ سے باہر ہونے والی دونوں ٹیموں تیونس اور پانامہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں تیونس نے فتح حاصل کی ان میچوں کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کا اختتام ہو گیا،دیکھو ورلڈ کپ کے حصول کی جنگ میں کون سی ٹیم کامیاب ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  افغانستان میں بم دھماکوں میں 3 امریکی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک، 3 زخمی