شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو ہرا کر ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو ہرا کر ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

لاہور(پاک نیوز سپورٹس) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر گینگان لوپز کو پچھاڑ کر ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے میکسیکو کے گینگان لوپز کو سنسنی خیز میچ کے بعد آؤٹ کلاس کر دیا۔ پاکستانی باکسر 8 راؤنڈز میں حریف باکسر پر حاوی رہے۔ انہوں نے سپر فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے کینگین لوپز کو شکست دے کر گیارہویں فائٹ میں 10ویں کامیابی حاصل کی ہے۔ 8 راؤنڈز پر مشتمل میچ میں محمد وسیم کو 75 کے مقابلے میں 77 پوائنٹس سے فتح ملی۔ باکسر محمد وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔میچ کے دوران برطانوی نژاد پاکستانی باکسر محمد عامر نے بھی شرکت کی اور پاکستانی باکسر کا حوصلہ بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کارکن نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے قبرکھود لی

What is your opinion on this news?