پاکستانتازہ ترین

گستاخانہ فلم کا معاملہ، وزیراعظم امریکی سفیر سے بات کریں گے

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں اسکا ایجنڈا موٴخر کرکے صرف گستاخانہ فلم کے معاملے پر غور کیا گیا ، یہ بھی طے کیا گیاکہ وزیراعظم اس معاملہ پر جلد امریکی سفیر سے خود بات کریں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس نے کراچی اور لاہور میں آتش زدگی واقعات اور حالیہ سیلاب میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور قیمتی انسانی نقصان پر علامتی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ وزیراعظم نے افتتاحی خطاب میں ان جانی نقصانات اور انکے کی وجوہات پر اظہار خیال کیا جبکہ سیلاب زدگان کیلئے فوج کے امدادی کارروائی کی تعریف کی، انہوں نے گستاخانہ امریکی فلم پر بھی اظہار مذمت بھی کیا، وزیرداخلہ رحمان نے کہاکہ اس معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو احتجاج ریکارڈ کرایا جائے جبکہ یہ معاملہ پہلے ہی انٹرپول کے نوٹس میں بھجوادیا گیا ہے، بعد میں کابینہ نے اپنے ایجنڈا کو موٴخر کرکے صرف اس گستاخانہ فلم ایشو سے متعلق اقدامات پر غور کیا، کابینہ نے طے کیاکہ وزیراعظم ، اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور امریکی سفیر کو بلواکر ان سے خد بات بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ:کارنہرمیں گرنےسےماں2 بیٹیوں سمیت جاںبحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker