شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستانی فلم ’چھا جا رے‘ کا ٹیزر جاری

پاکستانی فلم ’چھا جا رے‘ کا ٹیزر جاری

لاہور(نمائندہ شوبز) پاکستان کے نامور اداکار ندیم بیگ بہت جلد فلم ’چھا جا رے‘ میں کام کرتے نظر آئیں گےجس کا ٹیزر جاری رک دیا گیا ہے۔فلم میں اداکارہ مدیحہ حسن زیدی مرکزی اداکارہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔اداکارہ مدیحہ کا کہناہے کہ ’فلم چھا جا رے‘ کی کہانی تعلیم اور کھیل کے گرد گھومتی ہے جس میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو پیش کیا جائے گا جو اپنے اسکول مسمار ہونے سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔مدیحہ نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کے ذریعے پاکستان کی بھی تشہیر کی جائے گی۔تاہم ایسا کچھ فلم کے ٹیزر میں تو دکھائی نہیں دیا گیا۔فلم میں جاوید شیخ اور اریشا رضی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ فلم ’چھا جا رے‘ کی ریلیز تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف اور حزب اختلاف نے بلا تاخیر انتخابات کا مطالبہ کر دیا
error: Content is Protected!!