اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ کا حکم ملنے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ سروس پراوئڈرز کو گستاخانہ امریکی فلم کے ہر لنک کو بند کردینے کا حکم دے دیا ہے ۔ پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق گستاخانہ فلم کے خلاف شکایات آنے کے بعد سے اب تک ساڑھے سات سو سے 8 سو تک انٹرنیٹ لنک پہلے ہی بلاک کئے جاچکے ہیں،اس فلم کو انٹرنیٹ پر بلاک رکھنے کیلئے پی ٹی اے کی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی بلالیا گیا، تمام آئی ایس پیز کو کہا گیا ہے کہ وہ اس فلم کے ہر لنک کو بلاک کردیں۔
You must be logged in to post a comment.