فن فنکار

کترینہ کیف کیلئے ’دھوم 3‘ میں عامرکے مد مقابل جمناسٹ کا کردار

ممبئی(ڈیسک رپورٹر)اکثر فلموں میں آئٹم گرل یا ہپ ہوپ کرداروں میں نظر آنے والی بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اب تیاری کر رہی ہیں خصوصی کرادر کی۔ یہ خصوصی کردار کترینہ کیف کو ملا ہے بالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم سیریز’دھوم ‘سلسلے کی تیسری فلم میں۔دھوم تھری میں جہاں عامر خان کو ولن کے روپ میں شامل کیا جارہا ہے وہیں کترینہ کیف کو عامر خان کے مقابل ایک جمناسٹ کا کردار دیا جارہا ہے۔اس کردار کے لیے کترینہ کیف کو لندن میں خصوصی تربیت بھی دلوائی گئی ہے جہاں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ یش راج بینر کی فلم کی شوٹنگ کے لیے گئی ہوئی تھیں، دھوم 3 کے اس کردار کے لیے کترینہ کیف کو خاصی محنت درکار ہے اور وہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے یہ محنت کربھی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button