تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:سکریب کے گودام میں اچانک آگ لگنےسےلاکھوں کامال جل گیا

بہاولنگر ﴿ڈسٹرکٹ رپورٹر﴾مدینہ ٹائون میں سکریب کے گودام میں اچانک آگ کے بھڑکنے سے لاکھوں کا مال جل کر خاکستر ہو گیا تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے گنجان آباد علاقہ مدینہ ٹائون میں واقع سکریب کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور چند ہی لمحا ت میں گودام میں موجود تمام مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ کی خبر سن کر ریسکو 1122کی امدای ٹیمیں اور اہل محلہ کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ پو قابو پانے کے لئے کاروائی شروع کر دی ۔دو گھنٹے کی کی مسلسل کاروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا مگر گودام میں لاکھوں روپے کا سکریب آگ کی لپیٹ میں آکر خاکسترہو گیا ۔تاہم گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے پولنگ کا عمل جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker