تازہ ترینعلاقائی

دیناناتھ کےقریب حساس ادارےکےاسلحہ ڈپو کے قریب فیکٹری میں آ گ لگ گئی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ بھائی پھیرو کے نواحی گائوں دیناناتھ کے قریب ایک حساس ادارے کے اسلحہ ڈپو کے قریب واقع ٹائروں کو جلاکر فرنس آئیل بنانے والی فیکٹری میں آ گ لگ جانے سے لاکھوں روپے کے ٹائر اوردوسرا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔شعلے آسمان سے باتین کر تے رہے ۔اسلحہ کو آگ لگ جاتی تو ارد گرد کے درجنوں دیہات تباہ جبکہ ہزاروں جل جاتے۔ہم نے محکمہ ماحولیات کو کئی درخواستیں دیں مگر با اثر فرد کی فیکٹری کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق دیناناتھ اور موضع بت کے قریب واقع گرین ٹیک فیکٹری جہاں پرانے ٹائروں کوجلاکر فرنس آئیل تیارکیاجاتاتھا آج صبح ااچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شعلے آسمان سے باتیں کر تے رہے جس سے فیکٹری میں پڑا ہوا تمام سامان روپے کا سامان پرانے ٹائراور دوسری اشیائ جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم مشینری محفوظ رہی ۔فیکٹری کے قریب ایک حساس ادارے کے اسلحہ ڈپو تھا ۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اگر فیکٹری کے تیل ٹینکر کو آگ پکڑ لیتی اور خدا نخواستہ اسلحہ کو آگ لگ جاتی تو ارد گرد کے درجنوں دیہات اور ہزاروں افراد زندہ جل جاتے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے کافی دیر بعد فائربریگیڈ لاہور اور قصورسے 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم کئی گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد بھی آگ پر قابو پالیا گیا۔اہالیان گائوں کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری سے اٹھنے والے دھوئیں سے ارد گرد کے دیہات کا ماحول تباہ ہوگیا ہے،لوگ ،خھڑی فصلیں اور مویشی بیمار ہو کر زندہ درگور بن چکے ہیں ۔محکمہ ماحولیات کو ڈرخواستیں دینے کے باوجود محکمہ کے عملہ نے با ثر فرد کی فیکٹری کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔دیہاتیوں کا کہنا تھا اسلحہ کے ڈپو کے نزدیک اس قسم کی فیکٹری کا قائم رہنا کسی وقت بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ْْ

یہ بھی پڑھیں  لاہور کے واپڈا پلانٹ میں تیل کا ڈرم پھٹنے سے آگ لگ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker