پاکستانتازہ ترین

لاہور،نجی ٹی وی چینل کی عمارت میں آتشزدگی،تین نعت خواں سمیت پانچ افراد جاں بحق

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں نجی ٹی وی چینل کی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ جھلس گئے۔ جاں بحق افراد میں تین نعت خواں بھی شامل ہیں۔ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں قائم نجی ٹی وی چينل کی عمارت ميں آگ لگ گئی۔ عمارت سے ہنگامی حالت میں نکلنے کا کوئی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ جھلس گئے جن کو طبی امداد کیلئے میو اورسروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ہلاکتیں عمارت میں دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ آگ سے عمارت میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیربن گیا۔ جاں بحق افراد میں تین نعت خواں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ساڑھے چارہزار مشتبہ افراد کی فہرست تیار، مولانا عبدالعزیز بھی فہرست میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker