تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : گھریلو حالات سے تنگ آئے شخص کا بیوی سے جھگڑا، طیش میں آکر بیٹیوں پر فائرنگ

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )گھریلو حالات سے تنگ آئے شخص کا بیوی سے جھگڑا ،طیش میں آکر بیٹیوں پر فائرنگ کر دی ،ایک جاں بحق ،2شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقہ 6/87آر محمود شاہ والی میں عبد الرشید گھریلو حالات سے تنگ تھا گزشتہ روز اس کا بیوی سے جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر اس نے اپنی بیٹیوں پر فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آکر 17سالہ رافعہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 14سالہ صباء اور 11سالہ سمیراشدید زخمی ہو گئیں جنہیں ریسکیو 1122نے اسپتال پہنچا دیا جہاں ان کی حالت نازک بتا ئی جا رہی ہے بیٹیوں پر فائرنگ کر نے کے بعد ایک گھنٹہ تک عبدالرشید گھر کے باہر اسلحہ لے کر کھڑا رہا اور کہتا رہا کہ بیٹا آئے گا تو اسے بھی مار دوں گا تھانہ فرید ٹاؤن پو لیس اطلاع کے باو جود بروقت موقع پر نہ پہنچی جبکہ عبدالرشید بیٹے کا کافی دیر تک انتظار کر نے کے بعد پیدل ہی گا ؤں سے چلا گیا پو لیس فرید ٹاؤن نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button