تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:رشتہ نہ ملنے کی رنجش پر نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو زخمی کردیا اور خود کو گولی مارلی

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن)بہاولنگر تھانہ گھمنڈ پور کے علاقہ موضع موسم والا میں نوجوان محمد سلیم نے رشتہ نہ ملنے کی رنجش پر خالدہ بی بی نامی خاتون کو فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی بعد ازاں ملزم نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا زخمی خاتون کو فوری طور پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشوشناک بتائی جاتی ہے تھانہ گھمنڈ پور پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا بتایا جاتا ہے کہ متوفی محمد سلیم نے لڑکی خالدہ بی بی کا چند روز قبل رشتہ مانگا تھا مگر لڑکی کے گھر والوں نے رشتہ سے انکار کر دیا تھا جس کی ملزم کو رنجش تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button