علاقائی

فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام پانچ روزہ جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز 13مارچ سے 17مارچ تک جاری رہے گا

فیصل آباد ﴿ سلیم شاہ﴾ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام پانچ روزہ جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز 13مارچ سے 17مارچ تک جاری رہے گا۔ جشن بہاراں میں زرعی نمائش‘ محفل میلاد، جانوروں میں خوبصورتی ،فینسی برڈ شو، اور زیادہ دودھ دینے کے مقابلے‘ نیزہ بازی‘ چال باز گھوڑوں کا ڈانس‘ مزاحیہ محفل مشاعرہ‘ علاقائی ثقافت کے خوبصورت رنگ ‘کبڈی میچ اورکھیلوں کے دلچسپ مقابلوںکے ساتھ ساتھ کسان میلہ اور فینسی برڈ شو ، فوڈ انجینئرنگ کے موضوع پر سیمینار، لائبریری کے سامنے جاب فیئر‘بھینسوں میں خوبصورتی کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جشن بہاراں کا 13مارچ کو صبح دس بجے یونیورسٹی کی ڈی گرائونڈ میں زرعی نمائش کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔ یونیورسٹی کی اتھیلٹکس گرائونڈ میں سپورٹس گالہ بھی اسی روز آغاز پذیر ہوگاجبکہ ریس کورس گرائونڈ میں نیزہ بازی شام تین بجے شروع ہونگے اور رات کو اقبال آڈیٹوریم میںکا انعقاد کیا جائے گا۔ جشن بہاراں میں ملک و بیرون ملک سے ماہرین زراعت‘ انڈسٹری سے وابستہ افراد‘ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسان اور ترقی پسند کاشتکار شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker