تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:مچھلی کےغیرقانونی شکاراورفروخت کوروکنےکیلئےخصوصی ٹیم تشکیل

سرگودہا ﴿ بیورورپورٹ﴾چیئرمین پنجاب ریٹ کمیٹی برائے فیشریزمہر محمد اسماعیل نے مچھلی کے غیر قانونی شکار اور فروخت کو روکنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جس میں چوہدری عدنان اکرم مارکیٹ مچھلی سرگودہا ‘محمد ریاض بنگلہ سلطان پور ‘اکبر علی دریائے چناب ‘طالب والا ڈھنڈ ‘محمد اعجاز دریائے جہلم ‘محمد یونس ‘دریائے جہلم نرسری یونٹ بھلوال کا نگران مقرر کردیا ہے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے بیٹ ایریا میںمکمل جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی کرتے ہوئے مچھلی کے غیر قانونی شکار اور فروخت کی روک تھام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نو منتخب چوہدری عدنان اکرم دوسری مرتبہ اس ٹاسک فورس میں شامل ہوئے ہیں۔اور اہل علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ چوہدری عدنان اس مرتبہ بھی پیشہ وارانہ انداز میں ادارہ کی ساکھ بہتر بنانے کیلئے کردارادا کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  میر شکیل الرحمان فرعون ہے،پوری قوم جیو کا بائیکاٹ کرے:عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker