پاکستانتازہ ترین

رحمان ملک نے پاکستان میں قید تمام بھارتی مچھیروں کی رہائی کا حکم دیدیا

rehmanاسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاکستان میں قید تمام بھارتی مچھیروں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے احکامات جاری کیے کہ پاکستان میں قید تمام مچھیروں کو ابتدائی تحقیقات کے بعد ان کی کشتیوں سمیت جانے دیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی مچھیروں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ آئندہ پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ، رہائی کا فیصلہ بھارت کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کے طور پر کیا۔ وزیرداخلہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کو ہدایت کی کہ بھارتی مچھیروں سے رہائی سے قبل آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کا حلف نامہ لیا جائے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ پولیس منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران سات افراد کوگرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker