پاکستانتازہ ترین

5روپے کے کرنسی نوٹ کل سے ختم کیے جارہے ہیں،سٹیٹ بنک

5RSڈیرہ غازیخان(مانیٹرنگ سیل) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے احکامات کے مطابق کل 31دسمبر 5روپے کے کرنسی نوٹ جو کہ ختم کیے جا رہے ہیں انہیں بنکو ں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ ہوگی کیونکہ31دسمبر کے بعد 5روپے کے کرنسی نوٹ کی کوئی بھی قانونی حیثیت نہ ہوگی لیکن ڈیرہ غازیخان میں نیشنل بنک آف پاکستان کے اہلکاروں نے آخری تاریخ آنے سے قبل ہی تین چار روز سے پانچ روپے کے کرنسی نوٹ واپس جمع کرانے کیلئے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے اور وہ نوٹ لینے سے انکار ی ہیں ، ذرائع کے مطابق نیشنل بنک کا عملہ شہریوں کیساتھ مختلف بینکوں کے اہلکاروں کو بھی پانچ روپے کے نوٹ کی واپسی کیلئے تنگ کر رہے ہیں ۔شہر کے مختلف کالونیوں سے تعلق رکھنے والے زاہد حسین، عبدالحمید ، مولوی عبدالکریم، غلام نبی ، عاطف حسین ، وغیرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ پانچ روپے کے نوٹ جمع کرانے کیلئے جب نیشنل بنک پہنچے تو نیشنل بنک کے عملہ نے نوٹ لینے سے صاف انکار کردیا اور ان سے بد تمیزی کا مظاہرہ کرنا بھی ان کا معمول ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ نوٹ ڈیرہ غازیخان میں جمع کرانے کیلئے گئے سٹیٹ بنک ملتان میں جاکر جمع کرائیں جو کہ ہمارے لیے ممکن نہ ہے انہوں نے زونل چیف ڈیرہ غازیخان نیشنل بنک سے مطالبہ کیا ہے کہ مین برانچ کے اہلکاروں کو نوٹ لینے کا پابند کیا جائے کیونکہ حکومت نے31دسمبر آخری تاریخ مقرر کر رکھی ہے اور صارفین کیساتھ بد تمیزی کا مظاہرہ کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں  حکمرانوں کو ایوانوں سے نکالنے کا وقت آ گیا ہے، آصف زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker