تازہ ترینعلاقائی

حسن ابدال:آٹےکےبحران پراسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال کاایکشن، فلورملزمالکان کووارننگ

flourحسن ابدال(نامہ نگار)حسن ابدال میںآٹے کے بحران پر اسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال کاسخت ایکشن ، عوام کوآٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کوخصوصی ٹاسک دیدیا، فلور ملز مالکان کووارننگ اور سخت ایکشن کااعلان۔تفصیلات کے مطابق چندروزسے فلورملوں سے آٹاخیبرپختونخواہ سمگلنگ کی خبروں اورشہریوں کو آٹے کی فراہمی کے سلسلے میں شکایات پراسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال فضل اکبر خان نے فوری اورسخت ایکشن لیتے ہوئے تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کوطلب کرکے عوام کوفی الفورآٹے کی فراہمی کویقینی بنانے کافیصلہ کیاہے انہوں نے واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ فیکٹریوں سے آٹالاکرمختلف یونین کونسلوں میں سیکرٹری حضرات کے ذریعے تقسیم کیاجائیگاجبکہ فیکٹری مالکان کومتنبہ کیاہے کہ شہریوں کوآٹے کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئے اگراس پر عمل درآمدنہ ہواتوفلورملزمالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں  عبدالستار ایدھی کی آج تیسری برسی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker