تازہ ترینعلاقائی

پھول قدرت کا انمول تحفہ ہیں

سیا لکوٹ ﴿بیورو رپورٹ﴾بیگم میجر جنرل حیا ت نے کہاہے کہ پھول قدرت کا انمول تحفہ ہیں جس کے رنگ اور خوشبو معاشرے اور انسانی ماحول پر خوشگوار اثر ات مرتب کرتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات دی سٹی سکول گرلز کیمپس سیالکوٹ کے زیر اہتمام جشن بہاراں منانے کی ایک پُر وقار سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی بیگم میجر جنرل جعفراور پرنسپل مس صوفیہ اسحاق کے علاوہ بڑی تعداد میں طالبات ، والدین اور اساتذہ موجود تھے۔ مہمان خصوصی بیگم میجر جنرل جعفر اوربیگم میجر جنرل حیات نے طالبات کی جانب سے لگائے جانے والے رنگا رنگ پھولوں کے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور سکول کی پرنسپل مس صوفیہ اسحاق کی کاؤشوں کو سراہا۔اس موقع پر طالبات نے پاکستان کے پانچوں صوبوں کے ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button