پاکستانتازہ ترین

کراچی: فوزیہ وہاب کو آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا

کراچی(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کو آہوں اور سسکیوں میں گذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ کراچی کے علاقےڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔پیپلز پارٹی کی اہم رہنما فوزیہ وہاب کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ظہر کے بعد ادا کی گئی۔ جس کے بعد اُن کا جسد خاکی گذری قبرستان لے جایا گیا۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندھ، مشیر داخلہ رحمان ملک، وفاقی و صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی، ایم کیو ایم کے رہنماؤں بابر خان غوری، رضا ہارون اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ میت تدفین کیلئے قبرستان لے جائی گئی تو رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ فوزیہ وہاب کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔ مشیرداخلہ رحمان ملک نے فوزیہ وہاب کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا انتقال کی وجہ جاننے کیلئے مشاورت سے تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کو طبیعت خراب ہوجانے کے باعث ستائیس مئی کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں تین ہفتے زیرعلاج رہنے کے بعد وہ اتوارکی شب انتقال کر گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہار کر باہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker