تازہ ترینعلاقائی

میاں چنوں اورمظفرگڑھ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات:5 طلبہ سمیت 7 افراد جاںبحق ،20 زخمی

dhundمیاں چنوں(نامہ نگار)میاں چنوں اورمظفر گڑھ میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں یوتھ پارلیمنٹ کے 5 اراکین سمیت سات افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے . تفصیلات کے مطا بق میاں چنوں کے قریب نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث کار ٹرالر تلے جا گھسی جس کے باعث بہاولپور یونیورسٹی کے 5 طلبا جاں بحق ہوگئے. مرنیوالے پانچوں افراد کا تعلق یوتھ پارلیمنٹ سے ہے .ریسکیو ٹیموں نے جا ں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جا ں بحق ہو نے والے طلبہ میا ں چنو ں سے بہا ولپور جا رہے تھے دھند کی وجہ سے ایک حادثہ مظفر گڑھ میں بھی پیش آیا جہاں بس اور کوچ کے مابین تصادم سے دو افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔سات زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ادھر پنجاب کے بیشتر علاقے رات اور صبح کے وقت شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے جس سے آمدورفت کا نظام متاثر ہو گیا۔شہر کو دھند کے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ائیر پورٹ اور موٹروے بند ہونے سے آمدو رفت متاثر ہوئی۔ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار اور سکردو میں منفی دس ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں تین، لاہور میں پانچ ، کراچی بارہ ، پشاور چار اور کوئٹہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدیددھند کا یہ سلسلہ آئندہ دو تین روز تک جاری رہنے کاا مکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹیمیں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہیگا۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کےخلاف کڑی شرائط کابل منظور کر لیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker