تازہ ترینعلاقائی

دُھنداور خشک سردی بہت سے امراض کو جنم دیتی ہے،پروفیسرحکیم سید عمران فیاض

fogلاہور(نامہ نگار) دُھنداور خشک سردی کے باعث بخار،جوڑوں کے امراض،سردرد،نزلہ،زکام اورنمونیہ جیسے امراض جنم لیتے ہیں۔دھند کے ایام میں گھرسے باہر نکلتے وقت اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔اس موسم میں سبز چائے،لیمن گراس قہوہ اور روائتی سوپ مفید ہوتے ہیں۔مرغن کھانے،باربی کیو،جنک فوڈز کا استعمال کم کریں۔ڈرائی فروٹ کا استعمال بھی اس موسم میں انسانی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہا ادارہ تحقیقات طبیہ رجسٹرڈپاکستان کے زیراہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے طبی اور غذائی ماہرین پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم محمدافضل میو، حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم احمد حسن نوری، حکیم فیصل نواز ہنجرا، حکیم سیدعارف رحیم، حکیم سید مبارز رحیم، حکیم غلام فرید میر، حکیم محمد اکرم مغل اور حکیم فیصل طاہر صدیقی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موسم میں ڈرائی فروٹ،یخنی،اورسوپ وغیرہ کا استعمال بھی اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے۔اسکے ساتھ ہی لونگ،دارچینی ،ادرک اور شہد کا قہوہ اس موسم میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔یہ بدن میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔اور سردی امراض کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ اس موسم میں بدن کو ڈھانپ کر رکھیں۔ناک،کان اورچہرے کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ سردی کے بد اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  نامعلوم افراد کی فقیروالی بس اسٹینڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker