پاکستانتازہ ترین

شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند

لاہور(پاک نیوز)شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کاکہناہے کہ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بندکردی گئی، لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کر دی گئی جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11دھند کی وجہ سے بندکردی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفریقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتاہے،ترجمان عمران احمد نے کہاکہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یںاورغیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ تر جمان کامزید کہناتھا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ،ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button