Uncategorized

پنجاب ،سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج

لاہور(پاک نیوز)پنجاب اور سندھ کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی زد میں آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حد نگاہ کم ہونے پر پنجاب میں موٹر وے کے بیشتر سیکشنز بند کردیئے گئے ہیں ۔ترجمان موٹروےپولیس نے بتایا کہ ایم 3 لاہور سے عبد الحکیم تک ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیاہے۔موٹروے پولیس کے مطابق ملتان سے خانیوال موٹروے اور ایم 5 ملتان سےرحیم یارخان تک موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کیا گیاہے۔ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر لاہور ، پتوکی، اوکاڑہ ، ساہیوال ،چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال ، ملتان میں شدید دھند ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بستی ملوک ،بہاولپور ،اور لودھراں میں بھی دھندچھائی ہوئی ہے۔مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ ، ٹرنڈہ محمد پناہ، میاں، اقبال آباد، رحیم یار خان، صادق آباد میں بھی شدید دھند ہے۔ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ پران علاقوں میں حدنگاہ 20 میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پسرور:پراپرٹی ڈیلر نے محنت کش کی جائیداد ہتھیا لی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker