تازہ ترینعلاقائی

بہاول پور:اورکزئی ایجنسی میں جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار محمد شریف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

بہاول پور ﴿بیو رو چیف﴾ اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے حوالدار محمد شریف کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گائوں رندجادہ کہروڑ پکا میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔شہید کی نماز جنازہ میںاعلیٰ فوجی و سول افسران ، معززین علاقہ اور عزیزواقارب نے شرکت کی ۔ چیف آف آرمی سٹاف اور کورکمانڈر بہاولپور کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوںکی چادریں چڑھائی گئیںاور سلامی دی گئی ۔ وطن عزیز کیلئے شہید ہونے والے حوالدار محمد شریف نے سوگواران میں بیوہ ، بیٹی اور 3بیٹے چھوڑے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:پولیس کا نجی گیسٹ ہاؤسز پر چھاپہ، منیجر گرفتار، جوڑے رشوت دے کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker