تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:ہوٹلوں میں مضرصحت کھانے‘شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ ہوٹلوں میں مضر صحت کھانے ‘شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ‘سفر کرنیوالے افراد تیز مصالحہ جات اور آلودہ ماحول میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر مجبور شہر میں موجود ہوٹلوں خصوصا ‘لاری اڈا ‘47اڈا ‘ریلوے اسٹیشن ‘کچہریاں ‘خوشاب روڈ سمیت دیگر علاقوں میں موجود ہوٹلوں پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے کے ساتھ ساتھ مضر صحت کھانوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی مقامی اور دیگر علاقوں سے آنیوالے خصوصا مسافر حضرات ان ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر مجبور ہوتے ہیں شہریوں نے بتایا کہ مذکورہ ہوٹلوں میں کھانے کے معیار اورصفائی کی صورتحال کا بھی انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا جبکہ مضر صحت کھانا استعمال کرنے سے رفتہ رفتہ لوگ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں شہریوں نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button