تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:حکومت کی ہدایت پر416000 میٹرک ٹن گندم خریدی جائےگی

ڈیرہ غازیخان﴿ بیورورپوٹ﴾ .حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 416000 میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی . گندم خریداری مہم کے بار دانہ کی ترسیل 25 اپریل سے شروع ہوگی اور 27 اپریل سے   گندم خریدی جائے گی . یہ بات کمشنر طارق محمود خان کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کو بتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ ہر گندم خریداری مرکز پر ضلعی انتظامیہ کا گریڈ 17/18 کا گزیٹڈ آفیسر مرکز کوآرڈینیٹر تعینات کیاگیا ہے اس کے علاوہ ریونیو ،   مارکیٹ کمیٹی ، ایم پی ایز ، کاشتکار تنظیم ، محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں کوبھی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں . کمشنر نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 84 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی . ضلع مظفر گڑھ سے ایک لاکھ 15 ہزا ر میٹرک ٹن ، ضلع لیہ سے 81 ہزار میٹرک ٹن اور ضلع راجن پو رسے ایک لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور    شفاف خریداری کیلئے مڈل مین کاخریداری مراکز میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے . کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ 200 بوری   جیوٹ بار دانہ جاری کیا جائے گا .ڈویژن ، ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں . بار دانہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیا جائے گا اور پہلے 15 روز کسی کاشتکار کو دوبارہ بار دانہ جاری نہیں ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار مستفید ہو سکیں .   بار دانہ کی ترسیل اورگندم خریداری کیلئے متعلقہ عملہ ہفتہ کے سات روزآٹھ بجے صبح سے پانچ بجے شام تک مرکز پر حاضر رہنے کا پابند ہو گا . سرکاری باردانہ کی برآمدگی پرآڑھتیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی . باردانہ ڈبل لاک میں رکھاجائے گا ایک کی چابی  ضلعی انتظامیہ اور دوسرے کی چابی محکمہ خوراک کے افسر کے پاس ہو گی . ہرضلع کے بار دانہ کیلئے مخصوص کوڈ جاری کیے  جائیں گے . اجلاس میں چاروں اضلاع ڈیرہ غازیخان ، لیہ ، مظفرگڑھ اور راجن پور ڈی سی اوز بالترتیب محمد شاہد ، مشتاق احمد انجم ، طاہر خورشید اور غازی امان اللہ خان کے علاوہ اے سی جی چودھری عبدالغفار،ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک سردار احتشام الحق اور ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں نے شرکت کی .

یہ بھی پڑھیں  پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،سید جنید ارشد ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker