تازہ ترینعلاقائی

سردارطالب حسن نکئی کاآبائی شہر،گندم کی خریداری سے محروم

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے گیس سردار طالب حسن نکئی کا آبائی شہرسرائے مغل گندم کی خریداری سے محروم کر دیا گیا ۔ کسان بورڈ ضلع قصور سمیت علاقے کے لاکھوں کسانوں میں زبردست تشویش ۔سردار طالب حسن نکئی سے سرائے مغل میںخریداری سینٹر بحال کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک نے سالہا سال سے سرائے مغل میں قائم خریداری سینٹر اس سال ختم کر دیا ہے اور اسے غیر قانونی طور پردور دراز علاقے جمبر کلاں منتقل کر دیا ہے جس سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے گیس سردار طالب حسن نکئی کے آبائی حلقے کے لاکھوں کسان اپنی گندم کی فروخت کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس علاقے میں ہر سال گندم وافر مقدار میں پیدا ہوتی ہے اس سینٹر سے محکمہ خوراک اپنا ہدف آسانی سے پورا کرتا رہا ہے مگر نا معلوم وجوہات کی بنائ پر یہ سینٹر ختم کر دیا گیا ہے جس سے علاقے بھر کے کسانوں میں زبردست تشویش پھیل گئی ہے ۔ کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رانا خالد مسعود خان ،سیکرٹری چوہدری محمود ،تحصیل پتوکی کے صدر ملک عرفان ،سیکرٹری حکیم محمد بوٹا اور علاقے بھر کے کسانوں نے سردار طالب حسن نکئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے آبائی حلقے کے کسانوں کے مطالبہ کو منظور کر کے اپنے حلقے کے کاشتکاروں کو معاشی قتل سے بچائیں ۔ اور محکمہ خوراک کی زیادتی کا سختی سے نوٹس لے کر فوری طور پرسرائے مغل کاسینٹر بحال کروائیں۔رابطہ پر ممبر قومی اسمبلی سردار طالب نکئی اور الحاج ممتاز خالد بھٹی نے کہا کہ ہم اپنے علاقے کے کسانوں کے مطالبے کو منظور کرانے کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کا آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker