اب کھانا میزوں تک پہنچے گا اڑتا ہوا
لندن (مانیٹرنگ سیل) کسی بھی ہوٹل بھی ویٹرز کی موجودگی عام ہے مگر لگتا ہے کہ اب ماضی کا قصہ بننے والے ہیں کیونکہ اب تو کھانا آپ کی میز پر خود اڑتا ہوا آئے گا۔ جی ہاں لندن کے ایک جاپانی ریستوران نے ایسی انوکھی اڑن ٹرے تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو صارف کا کھانا اس کی میز تک خود پہنچائے گی۔ یہ انوکھی ٹرے نما ڈیوائس 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑیں گی اور انہیں آئی پیڈ کے ذریعے کنٹرول کرکے کسی تصادم سے بچا جاسکے گا۔ یو سوشی نامی اس ریستوران کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب اس عملہ آئی پیڈ کے ذریعے اس اڑن ٹرے کو کنٹرول کرنے کی تربیت حاصل کررہا ہے تاکہ اس فوڈ ڈرون کی سروس کا آغاز کیا جاسکے۔ اس ٹرے میں 2 کیمرے میں لگائے گئے ہیں تاکہ اسے کنٹرول کرنے والا راستوں کو دیکھ سکے، یعنی اب بس ٹرے کو کھانے سے بھریں اور اڑا کر مطلوبہ میز تک پہنچائیں اور صارف کے جانے کے بعد واپس بلالیں۔
You must be logged in to post a comment.