پاکستانتازہ ترین

رواں سال24.02 ملین ٹن گندم کی پیداوارحاصل ہوگی

اسلام آباد﴿بیوروچیف﴾ حکومت نے رواں سال 24.02 ملین ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا ہے‘ ملک کی سالانہ گندم کی ضرورت 24 ملین ٹن ہے۔ سرکاری اہلکار نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں کیونکہ اب بھی وفاق اور صوبوں کے پاس گندم کا خاطرخواہ ذخیرہ موجودہ ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ پانی اور کھادوں کی قلت کی وجہ سے رواں سال 25 ملین ٹن پیداوار کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا۔ جب اس سلسلے میں وفاقی سیکرٹری شفقت حسین نغمی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں سے تاہم پیداوار کا تخمینہ آنا باقی ہے البتہ پنجاب سے 18 ملین ٹن گندم کی پیداوار کا تخمینہ لگایا جاچکا ہے۔ وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے وسط سے سندھ میں اور اگلے ماہ کے اوائل سے پنجاب میں کٹائی کا سیزن شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال 24 ملین ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہوگی جبکہ چیئرمین ایگری فورم پاکستان کے ابراہیم مغل نے آن لائن کو بتایا کہ رواں سال گندم کی پیداوار مطلوبہ ہدف 25 ملین ٹن کی بجائے 23 سے 23.5 ملین ٹن تک متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 4 ملین ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ ابراہیم مغل نے تجویز دی کہ 1.5 ملین ٹن گندم ایران کو برآمد کرکے بدلے میں پٹرولیم مصنوعات درآمد کی جائیں۔ امریکی محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گذشتہ سال کی 24.2 ملین ٹن پیداوار کے مقابلے میں رواں سال 23 ملین ٹن گتندم کی پیداوار حاصل ہوگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کسانوں سے 7,700,000 ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دے چکی ہے۔ گندم کی امدادی قیمت 950 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کا ایجنڈہ ہے کہ بھارت کی بالا دستی کو تسلیم کیا جائے، شیخ رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker