تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پاکستان فٹ بال فیڈریشن لیگ 2012کے میچ کل سے شروع ہورہے ہیں

اوکاڑا(نمائندہ خصوصی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اوکاڑا کے اشتراک سے میونسپل سٹیڈیم اوکاڑا میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن لیگ 2012کے میچ 13 نومبر سے شروع ہورہے ہیں۔افتتاحی میچ 13نومبر 2بجے دوپہر صوبہ پنجاب بمقابلہ صوبہ بلوچستان کھیلا جائے گا جبکہ 15نومبر2بجے دوپہر سی ڈی اے اسلام آباد بمقابلہ صوبہ بلوچستان ،17نومبر2بجے دوپہر صوبہ پنجاب بمقابلہ سی ڈے ای اسلام آباد ہو گاتفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے چوہدری فقیر محمد سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ مقابلے سپورٹس کی ترقی میں ممدومعاون ثابت ہونگے

یہ بھی پڑھیں  ڈھرکی کے نزدیک ڈھرواہ نہر آر ڈی80 کے قریب 40فٹ کا شگاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker