پاکستانتازہ ترین

ڈرون حملوں کا مسئلہ حل کرنے کے مختلف آپشن زیر غور ہیں،پاکستان

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر ہونے والے غیرقانونی ڈرون حملوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے امریکا سے رابطے میں ہے اور مختلف آپشن زیر غور ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ،ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کیخلاف ہیں، یہ غیر قانونی اور غیرفائدہ مند بھی ہیں ، ڈرون حملوں کا مسئلہ امریکا کے ساتھ باہمی سطح پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مختلف تجاویز زیر غور ہیں اور حل کے مختلف آپشن موجود ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ رواں برس ہونے کی توقع ہے، جس کے لیے کام جاری ہے۔ ترجمان نے بھارتی ریاست آسام میں مداخلت سے متعلق بھارتی وزیرداخلہ کے پاکستان پر الزام کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہ بھارت کے پاس ایسی کوئی اطلاع ہے تو پاکستان کے ساتھ شیئر کرے۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:ہم سبی میں کرپٹ اور نااہل ڈی او فیمیل کر برادشت نہیں کریں گے ۔صوبائی صدر محمد نواز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker