پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں سکیورٹی کیلئے فوج اور ایف سی طلب

اسلام آباد(پاک نیوز)وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی تمام  سکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس،  وزیر اعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ پرفوج تعینات ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے ایف سی کی خدمات طلب کر لی ہیں جس کے تحت ایف سی کے 2 ہزار اہلکار اسلام آباد میں فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے  اور دفعہ 144 کا دائرہ ایک کلو میٹر  تک بڑھادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!