تازہ ترینعلاقائی

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چوتھا مفت آنکھوں کے ٹیسٹ اور علاج کے لئے ایک روزہ کیمپ

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے ) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام چوتھا مفت آنکھوں کے ٹیسٹ اور علاج کے لئے ایک روزہ کیمپ معروف درسگاہ "اشرف المدارس "میں لگایا گیا جہاں 350مریضوں کا مفت آنکھوں کا چیک اپ ہوا، 45لوگوں کے سفید موتیے کی تشخیص ہوئی، تمام مریضوں کے بلڈ پریشر، شوگر، ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کرنے کے بعد فیکو سرجری کی گئی اور معیاری لینز ڈالے گئے المصطفیً ویلفیئر سوسائٹی ضلع اوکاڑہ کے پریس سیکرٹری محمد عتیق اسلم رانا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیمپ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ UK کے تعاون اورمولانا غلام علی اوکاڑوی رحمة اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے ان کے مدرسہ اشرف المدارس لگایا گیاکیمپ کا افتتاح معروف عالم دین صاحبزادہ فضل الرحمان اوکاڑوی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سلیم صادق ،صدرالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ضلع اوکاڑہ محمد اسلم ندیم رانا ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوکاڑہ محمد اصغر خان، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران اوکاڑہ ملک محمد اشرف نے کیا ،صاحبزادہ فضل الرحمان اوکاڑوی نے ملکی سالمیت وترقی،مریضوں کی صحت وتندرستی اور المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے پیٹرن چیف الحاج محمد حنیف طیب کی صحت یابی کیلئے دعا کی اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ضلع اوکاڑہ کے جنرل سیکریٹری چوہدری عامر مشتاق، فنانس سیکریٹری مرزا یونس ، میاں حامد رضا،عبدالستار خان لودھی،رانا شہباز حیدر چیف ایڈیٹر روزنامہ دلنواز لاہور،پریس سیکرٹری محمد عتیق اسلم رانا،قاری خالد زاہد اشرفی ،مولانا اشفاق گجر،راﺅ محمد عارف اور دیگر بھی موجود تھے٭

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: دوران گشت ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس ،ہیروئین برآمد جبکہ قمار بازی کرتے ہوئے جواری گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker