پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کی راہنما و ممبر قومی اسمبلی فوزیہ وہاب انتقال کر گئیں

کراچی(بیوروچیف)  پاکستان پیپلز پارٹی کی ممتاز رہنما فوزیہ وہاب کراچی کے ایک اسپتال میں تقریبا ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد آج انتقال کر گئیں۔ 27 مئی کو فوزیہ وہاب کو طبیعت خراب ہوجانے کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے پتے کا آپریشن کیا گیا ،آپریشن کے بعد انکشاف ہوا کہ اندرونی طور پر خون کا رسا ؤ جاری ہے ،جس پر29 منی کو انکا دوبارہ آپریشن کیا گیا ۔ خون کے رساؤ کی باعث سے ان کے پھیپڑے، گردے ، اور جگر متاثر ہوئے اور وہ کوما میں چلی گئیں ۔ فوزیہ وہاب کی بیماری کی تشخیص کے لیے ممتاز سرجن شیر شاہ کی سید کی سربراہی میں تین رکنی میڈیکل بورڈ دیا گیا تھا ۔گذشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس پر ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیالیکن ان کی طبیعت صیحیح نہ ہوسکی۔ ان کے اہل خانہ کی رضامندی کے بعد شام چھ بجے کے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا اور رات آٹھ بجکر دس منٹ پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ انتقال کرگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی لوگوں کو بے وقوف بنا رہا ہے، محسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker