تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:غریب،نادارافراد کی امداد دینی واخلاقی فرض ہے، مسزفوزیہ ایوب

بہاول پور﴿ بیو رو چیف﴾جنرل سیکرٹری زونل جہیز کمیٹی بہاولپور مسزفوزیہ ایوب قریشی نے کہا کہ غریب ، نادار افراد کی امداد ہم سب کا دینی اور اخلاقی فرض ہے ۔وہ اپنی رہائش گاہ پر ڈیڑھ سو سے زائد غریب ،مستحق خواتین کو عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عید گفٹ میں خواتین کیلئے سوٹ ، آٹا، گھی ، چینی ، سویاں اور چوڑیا ں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی فلاح و بہبود ان کا مشن ہے جسکی تکمیل کیلئے وہ ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ ا نہوں نے کہا کہ زونل جہیز کمیٹی غریب ،مستحق بچیوں کی شادی کیلئے مالی امداد کررہی ہے اس سلسلہ میں ضرورت مند افراد محکمہ اوقاف سے بلا معاوضہ فارم حاصل کرکے اپنی درخواست ایڈمنسٹریٹراوقاف کو بھیجیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب غریبوں کی ہمدرد ہے ان کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:صوفی جماعت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker