پاکستانتازہ ترین

دہری شہریت کیس: فرح ناز اصفہانی کی اسمبلی رکنیت معطل

اسلام آباد(بیورو رہورٹ) سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی رکن بننے والی فرح ناز اصفہانی کی رکنیت معطل کردی ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ دہری شہریت کیس میں سامنے آیا جس میں وزیر داخلہ رحمن ملک کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔آج سماعت میں فرح ناز اصفہانی کے امریکی شہری ہونے کی دستاویز آج عدالت میں پیش کی گئی جس کے بعد معطلی کا فیصلہ سامنے آیا۔ واضح رہے کہ فرح ناز اصفہانی سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی کی اہلیہ ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد کیس کی سماعت 30مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  حرم شریف میں روح پرور تقریب میں غلاف کعبہ کی تبدیلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker